ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کریں گے

بدھ 23 جنوری 2019 20:22

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگرہر جمعہ منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کریں گے ۔ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز سہ پہر 3 بجے منعقد ہونے والی کھلی کچہری میں موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواینڈ جنرل بہاولنگر،ایس ای واپڈا بہاولنگر ،پانچ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ بہاولنگر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بہاولنگر ،ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے بہاولنگر،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک بہاولنگر،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بہاولنگر،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس بہاولنگر،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولربہاولنگر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاولنگر،ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر بہاولنگر،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر،چیف آفیسر ضلع کونسل بہاولنگر،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بہاولنگر ،ڈی ایس پی ٹریفک بہاولنگر ،ڈپٹی ڈئریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر،ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجینسیرریسکیو1122بہاولنگر،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر بہاولنگر،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر بہاولنگر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل فشریز بہاولنگر ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بہاولنگر ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولنگر،ڈسٹرکٹ زکوات آفیسر بہاولنگر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر بہاولنگر،سینئرپوسٹ ماسٹر پوسٹ آفیسربہاولنگرو دیگر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں