چشتیاں، شدید سردی سے عوام گھروں تک محصور

بدھ 23 جنوری 2019 20:22

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح چشتیاں میں بھی سردی کی بنا پر گلی محلے بازار سنسان ہوگئے ، لوگوں نے گھروں،دکانوں اور دفاتر میں بجلی گیس کے ہیٹر جلالئے ۔چشتیاں میں رات کے وقت درجہ حرارت اور 5جبکہ دن کے وقت 13سنٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔سخت سردی کی بناء پر شہر اور دیہات میں دن رات دھند چھائی رہی جس سے مسافر گاڑیاں بسوں چار چار گھنٹے دیر بعد منزل مقصود پر پہنچی ،قومی اخبارات بھی صبح 7بجے کی بجائے 11بجے تقسیم ہوئے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی مطابق چشتیاں میںآئندہ 15دنوں کے دوران رات کے وقت 5 سی10 جبکہ دن کے وقت13 سی20 سنٹی گریڈتک رہنے کی توقع ہے ۔ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈاکٹر زبیراحمد شیخ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سخت سردی میں بچوں و ضعیف افراد کو گرم کپڑوں میں رکھنے کے علاوہ خود بھی بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور موٹرسائیکل سوار لازمی ہیلمٹ اور جیکٹ استعمال کریں ،بچوں کو ہرگز موٹرسائیکل پر آگے نہ بٹھائیں اور کسی بھی عارضہ کی صورت میں سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں