چشتیاں،تعلیم حاصل کرکے غربت کا خاتمہ ،ملک وقوم کی ترقی بڑی تیزی سے کی جاسکتی ہے، ڈاکٹر رضوان احمد خاں

تعلیم کے بغیر ترقی کرنا ناممکن ہے تعلیم حاصل کرو جس سے غربت کا خاتمہ احساس محرومی کا خاتمہ ہوتاہے احساس ایجوکیشنل اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ہمارے علاقے میںتعلیم کے لئے بہت خدمات ہیں، چیئرمین احساس ایجوکیشنل اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن

پیر 18 مارچ 2019 21:56

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) تعلیم حاصل کرکے غربت کا خاتمہ ،ملک وقوم کی ترقی بڑی تیزی سے کی جاسکتی ہے ڈاکٹر رضوان احمد خاں اس امر کااظہار انہوںنے بخشن خان فیصل میرج ہال میں میں احساس ایجوکیشنل اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پروقار تقریب ہوئی جس میں ڈاکٹر رضوان احمد خاں کی طرف سے 26سکو لوں کے تقریبا 700غریب بچوں میں سکول گفٹ تقسیم کئے گئے جس میں بچوں کے بیگ ،یورنیفارم ،جوتے ،کیپ ،کاپیاں وغیرہ شامل تھے تقریب میںمہمان خصوصی،ڈاکٹر رضوان احمدخاں،مس محبوب الہیٰ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن زنانہ چشتیاں،اجمل پرویزجنرل سیکرٹری سرسید ویلفیئر سوسائٹی چشتیاں ،اسدعلی خان ایڈووکیٹ ،،سلطان قادر الطاف ایڈووکیٹ ،تنویر سلطان،،افتخار ایڈووکیٹ تھے اس موقع پر مہمان خصوصی کے علاوہ میڈیم شبانہ ،خالد پڈھیار سمیت دیگر زمہ داران آرگنائزیشن نے اپنے اپنے خطاب میںکہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی کرنا ناممکن ہے تعلیم حاصل کرو جس سے غربت کا خاتمہ احساس محرومی کا خاتمہ ہوتاہے احساس ایجوکیشنل اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ہمارے علاقے میںتعلیم کے لئے بہت خدمات ہیں اسکے علاوہ مختلف ایسے پروگرام بھی کراوئے جارہے جس میں لٹریسی ،صفائی مہم ،بچوں کو سکول میں داخل کروانے کیلئے ان کی دلچسپی بڑھانے اور تعلیم کے حوالے سے آگاہی ،صاف پانی ،پلانٹیشن ،ایڈوکیسی ،سکول میںچاردیواری،بلا سود چھوٹے قرضے،فوڈ سپورٹ پروگرامز مزید بہتری کیلئے ہرممکن کوشش جس وجہ سے برٹش کونسل کی جانب سے آرگنائزیشن کو ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے جس کو بھی سراہا گیامزید کہاکہ تعلیم کی بدولت ہم خوشحالی لائے گے ہم سب کو چاہیے کے ایسے بچے جو تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ان کو سکولوں میںداخل کراوئے تاکہ آنے والے دور میں ملک و قوم کے لئے بہتر ثابت ہوسکے ہمارے علاقے میں دن بدن بہتری آرہی ہے ہم سب ایک گروپ کی صورت میں کام کررہے ہیں ہم سب کو اپنی اپنی زمہ داری احسن طریقہ سے نبھانی چاہیے ڈاکٹر رضوان نے کہاکہ میڈیا کا کردار مثبت ہے سوشل میڈیا ہو ،الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیا ہو عوام میںشعور پیدا ہورہاہے چاہے مزید انہوںنے کہا ملک وقوم کی بہتری تعلیم و اپنے علاقے کیلئے ہرممکن کوشش خدمت کرتارہوں گا ہم سب کو مل کرتعلیم کو پھیلانا چاہیے تقریب کے اختتام پرشیلڈ بھی تقسیم کی گئی اور سکول کے بچوںنے ٹیبلو بھی پیش کئے اس موقع پربچوں ،بچوں کے والدین اساتذہ سمیت اہلیان علاقہ کی بھی کثیر تعداد موجود تھی

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں