چشتیاں، ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت،سٹیزن پورٹل پر شکایات اور رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب

منگل 23 اپریل 2019 18:06

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگر رانا محمد سلیم افضل نے ضلع بھر کی تحصیلوں چشتیاں،بہاولنگر،منچن آباد،ہارون آباد،فورٹ عباس میںجاری ترقیاتی سکیموں کی رفتار کار اورپیش رفت ،سٹیزن پورٹل پر شکایات اور رمضان المبارک کے انتظامات اور تیاریوںکا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات اور رمضان المبارک کے انتظامات و تیاریوںکے جائزہ کیلئے 24اپریل، سالانہ ترقیاتی پروگرام،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں،میڈیکل کالج،ضلعی ہسپتال،چلڈرن ہسپتال کے ترقیاتی امور پر غور کیلئے 25اپریل کوڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہونگے۔جس میں تما م اسسٹنٹ کمشنرز،ترقیاتی محکموں کے افسران و مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان شرکت کریں گے ۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں