ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایت پر تین تحصیلوں کے افسران کے دریائے ستلج کے قریب آباد بستیوں کے دورے

منگل 20 اگست 2019 18:44

چشتیاں۔ 20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون کی ہدایت پر دریائے ستلج کے قریب آباد ضلع بہاولنگر کی تین تحصیلوں کے افسران اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد راشد اقبال ،اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر محمد یوسف ،اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں میاں سرمد حسین نے دریائے ستلج کے مختلف مواضعات و دیہات اور بستیوں کے دورے کئے اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کرکے ممکنہ سیلاب سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تحصیلوں میں قائم ریلیف کیمپس کے معائنہ کے دوران متعلقہ اداروں اور محکموں کے اہلکاروں و عملہ کی حاضری چیک کی اور وہاں پر موجود امدادی سامان کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے لائیوسٹاک اور ریونیو محکموں کے عملہ کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی اور اہل علاقہ کو سیلابی صورت حال میں اقدامات اور حکومتی محکموں سے فوری رابطہ کرنے کا طریقہ کار بتایا۔دیائے ستلج کے اندرونی علاقہ میں رہائش پذیر افراد کے فوری انخلاء کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں