چشتیاں, نادرہ آفس ون ونڈو آپریشن کے ذریعے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیںشفٹ انچارج

پیر 30 ستمبر 2019 19:04

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) انچارج فرسٹ شفٹ نادرہ آفس محمد عثمان اور انچارج سیکنڈ شفٹ فرید خان نے کہا ہے کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس سہولت سے روزانہ کی بنیاد پر ڈبل شفٹ میں 600 سے زائد مرد و خواتین مستفید ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نیکہا ہے کہ ضلع بھاولنگر کی تحصیلوں میں صرف نادرہ آفس چشتیاں کو ڈبل شفٹ کا اعزاز حاصل ہے جہاں پہلی شفٹ کے دوران انچارج و عملہ صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک اور اسی طرح دوسری شفٹ میں دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک شناختی کارڈ اور بے فارم کیلئے مقامی و دوردراز دیہات سے آنے والے لوگوں کو پرسکون ماحول میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی خاطر انچارج نادرہ آفس و دیگر عملہ ون ونڈو آپریشن کے تحت اپنے فرائض میرٹ کی بنیاد پر احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں عملے کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاے گا انھوں نے کہا ہے کہ نادرہ آفس چشتیاں کے ایرکنڈیش حال اور وہاں صاف ستھرے ماحول میں ایک سو کے قریب مرد و خواتین کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے اور ون ونڈو آپریشن کے باعث لائنوں میں لگ کر ٹوکن حاصل کرنے کا پرانا سسٹم بھی ختم ہو چکا جسکی وجہ سے لوگ بغیر کسی تکلیف کے اس عمل سے گزرتے ہیں جبکہ نادرہ آفس کے اندر یا باہر ایجنٹوں کا کسی قسم کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں