چشتیاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہسپتال کا دورہ

پیر 30 ستمبر 2019 19:45

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولنگر سیف اللہ ساجد نے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر وسیم احمد کے ہمراہ تحصیل ہسپتال چشتیاں کا اچانک دورہ کیا اور ڈپٹی ایم ایس تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈاکٹر زبیر احمد شیخ کے ہمراہ ڈینگی بخار کے مریض کی عیادت کرنے کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور زنانہ و مردانہ وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات اور ڈاکٹروں و عملہ کے تعاون کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال کے مختلف مقامات پر ڈینگی کی ویکٹر سرویلینس بھی کی جبکہ کتے و سانپ کے کاٹنے سے بچائو کی ویکسین کی ہسپتال میں دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی۔ایڈیشنل کمشنر نے چشتیاں ہسپتال کی کینٹین میں کھانے پینے کی اشیا کی ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرنے پر کینٹین کے مالک کو 10ہزار روپئے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں