تحصیل چشتیاں انتظامیہ کی ڈینگی مکاو پروگرام کی بجائے ڈینگی بڑھاو تحریک جاری

شہر بھر میں کسی بھی جگہ نہ سپرے ہوا نہ کوئی آگاہی واک ، ڈینگی سے متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ] فوری نوٹس لیاجائے، عوامی سماجی حلقوںکا مطالبہ

بدھ 2 اکتوبر 2019 21:14

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2019ء) تحصیل چشتیاں انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی مکاو پروگرام کی بجائے ڈینگی بڑھاو تحریک جاری شہر بھر میں کسی بھی جگہ نہ سپرے ہوا نہ کوئی آگاہی واک ، نہ سیمینا ربھی منعقد کروایاگیاجس وجہ سے ڈینگی سے متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی عوامی سماجی حلقوںکا مطالبہ فوری نوٹس لیاجائے تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں اب تک تین ڈینگی مریض رجسٹر ہوچکے ہیں جوکہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی بدولت ہوا کیونکہ انتظامیہ نے اب تک نہ تو ڈینگی سپرے کروایا نہ ہی سیمینا ر و آگاہی واک پمفلٹ وغیرہ تقسیم کروائے جوکہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور حکومت کی نااہلی ہے جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ انتظامیہ ڈینگی مچھر کا ساتھ دے رہی ہے تاکہ ان کی نسل بڑھے اور انسان دن بدن اس موذی مرض کا شکار ہوتی رہے انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر میں کوئی ایسا کام بھی نہیں کیا جارہا جس سے ڈینگی کا خاتمہ ہو بلکہ شہر بھر میںمتعدد مقامات پر گندے پانی کے جوہڑ بنے پڑے ہیں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے جن پر چھوٹے چھوٹے معصوم بچے کھیل رہے ہیں جن کو یہ نہیں پتا کہ یہ گندگی یا گندہ پانی جو انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے کھڑا ہے ان کے لئے ا س موذی مرض کا باعث بن سکتاہے اگر انتظامیہ کی جانب سے ایسا ہی چلتارہا تو ایک دن اللہ نہ کرے تین سے تیس مریض اور پھر اس سے زیادہ جوکہ لمحہ فکریہ ہے زرائع کے مطابق انتظامیہ اپنے کاغذات میں سب ٹھیک ہے کی رپورٹ پیش کررہی ہے اور جعلی فرضی کام کرکے اپنے معمالات کودرست کئے ہوئے ہیںعوامی سماجی حلقوں نے اپنے مطالبات میں کہاکہ جس طرح ملک بھر کی طرح دوسرے شہروں میں جگہ جگہ ڈینگی مار سپرے کروایا جارہاہے ،ڈینگی مچھر بارے آگاہی کے لئے مختلف سیمینار ،واک کی جارہی ہے کھڑے گندے پانی کو صاف کروانا گندگی کے ڈھیروں کو ختم کروانا دفعہ 144کے مطابق ائر کولرز کو قبضہ میں لینا تاکہ ڈینگی مچھر کومزید پھیلنے سے روکا جاسکے ایسے اقدامات ہمارے شہر میںبھی کئے جائے تاکہ عوام اس موذی مرض سے بچ سکے کیونکہ تین مریض ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور انتظامیہ کی خاموشی نے بھی سوالیہ نشان کھڑا کردیا جس سے عوام میں اس حکومت کی نااہلی ثابت ہورہی ہے

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں