دانش گرلزبوائزسکول چشتیاں میں عالمی معیار کی تعلیم دی جا رہی ہے ،پر نسپل راشدہ عزیز

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:01

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) دانش گرلزبوائزسکول چشتیاں میں عالمی معیار کی تعلیم ،ڈسپلن وکردار سازی کے بہترین انتظامات کی بناء پر میٹرک،ایف اے ،ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں طلباو طالبات مثالی نمبروں سے امتحان پاس کرکے پاکستان کی مایہ ناز یونیورسٹیوں میں سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

دانش سکو لوں میں 14 اکتوبر کو چھٹی کلاس کے طلبا و طالبا ت کے اعزاز میں ویلکم کی پر وقار تقریب منعقد ہوگی ۔ اس امر کا اظہار دانش گر لز بوائز سکولز چشتیاں کی پر نسپل راشدہ عزیز نے میڈیا کانفر نس کے دوران کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈے سکالر پروگرام کے تحت 2 ہزار روپے ماہا نہ تعلیمی فیس پر ششم ، ہفتم و ہشتم کلاسز کیلئے دس دس طلبا و طالبات کو تحریر ی ٹیسٹ کے بعد داخلہ دیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کلاس ششم کیلئے 2616 طلبا و طالبات کا تحریر ی ٹیسٹ لیا گیا جس میں سے 174 طلبا و طا لبات کو تعلیمی قابلیت کے میر ٹ پر داخلہ دیا گیا ہے ۔ جبکہ صو بہ سندھ بلو چستان ، خیبر پختو نخواہ ، آزاد جموں کشمیر ، فاٹا ، گلگت بلتستان ، چو لستان کے دو دو طلبا و طالبات کے علاوہ سیلف فنا نس سکیم کے تحت گیا رہ گیارہ طلبا و طالبات کو بھی کلاس ششم میں داخلہ دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دانش سکو لز سے ایف ایس سی میں مثالی نمبر لینے والے طلبا و طالبات کو پاکستان کی یونیورسٹیوں لمز ، فا سٹ ، پیاس ، غلام اسحاق خان یو نیورسٹی ، جی سی یونیورسٹی لاہور ، ایگر کلچر یونیورسٹی اور یورپ کے شہر ہنگر ی میں سکالر شپ میں پڑھ رہے ہیں ۔ اور بعض طلبا وطالبات افواج پاکستان نیوی ، ائیر فورس ، آرمی میں کمشن حاصل کر چکے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ دانش سکو ل بوائز چشتیاں پروفیسر آ صف منیر ، ڈپٹی ہیڈ دانش گر لز سکول محترمہ مسر ت افزا ، ڈاکٹر پر وفیسر فاروق ارشد ، اور اسسٹنٹ ایڈمن سلمان شاہ بھی موجو د تھے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں