اینٹی انکروچمنٹ ٹیم میونسپل کمیٹی چشتیاں کا ناجائز قابضین کے خلاف

آپریشن،کروڑوں مالیت کی زمین واگزار کروا لی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:52

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) اینٹی انکروچمنٹ ٹیم میونسپل کمیٹی چشتیاں کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کا 3 ایکڑ رقبہ واگزار کروا لیا۔ میونسپل کمیٹی کا بقیہ رقبہ جہاں مختلف سرکاری محکموں نے بھی قبضہ کررکھا ہے انکو رقبہ خالی کرنے کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بھاولنگر شعیب خان جدون اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھاولپور کاشف محمد علی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چشتیاں میاں سرمد حسین اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بھاولنگر عبدالقیوم کی زیرنگرانی انچارج اینٹی انکروچمنٹ چوہدری جلیل احمد اور اسسٹنٹ میونسپل آفیسر (ریگولیشن) چوہدری عدیل افضل نے انکروچمنٹ عملہ اور پولیس کی نفری کے ہمراہ ھیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری رقبہ پر گزشتہ کئی برسوں سے مختلف ناجائز قابضین کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 5 کروڑ 14 لاکھ مالیت کا 3 ایکڑ رقبہ واگزار کروا لیا جس میں چک 46 فتح میں ناجائز قابض رانا اجمل وغیرہ سے زیر کاشت رقبہ ڈیڈھ ایکڑ۔

(جاری ہے)

مالیت ایک کروڑ اور جبکہ چک 4 فورڈ واہ میں محمد شبیر۔ محمد اصغر۔ محمد سجاول۔اکبر بلوچ۔منیر کھرل۔ محمد صدیق ودیگر لوگ جنہوں نے وہاں ڈیڈھ ایکڑ سرکای اراضی جسکی مالیت چار کروڑ چودہ لاکھ بنتی ھے جس پر انھوں نے گھر تعمیر کرنے کے علاوہ چاردیواریاں کرکے قبضہ جما رکھا تھا انکروچمنٹ ٹیم نے مذکورہ ناجائز قابضین کے گھروں اور چاردیواریوں کو گرا کر ان سے قبضہ واگزار کروالیا۔

انچارج اینٹی انکروچمنٹ نے بتایا ھے اے سی چشتیاں اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بھاولنگر کی زیرنگرانی ناجائز قابضین کے خلاف مذکورہ آپریشن کو کامیاب بنایا گیا ھے۔ میونسپل کمیٹی کی بقیہ اراضی جہاں مختلف سرکاری محکمے قابض ہیں وہ جگہیں خالی کروانے کیلئے ان کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں اور جو رقبہ واگزار کروایا گیا ہے اس کے بارے ڈسٹرکٹ ایسسمنت کمیٹی کے پاس رینٹ ایسسمنت کیلئے لکھ کر بھجوایا جاے گا تاکہ مذکورہ بالا رقبہ کو محفوظ کرنے کی خاطر اسے کرایہ داری پر دیا جا سکے جسکے نتیجہ میں متعلقہ ادارہ ھذا کو معقول ریونیو بھی حاصل ھو گا۔

انھوں نے کہا کہ افسران کی ھدایت پر ناجائز قابضین کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی جبکہ سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کی تفصیل اور یارڈسٹک کی کاپی ارسال کردی گئی ہے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں