چشتیاں میں لاک ڈائون ، داخلی ، خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں کی منظوری

جمعہ 27 مارچ 2020 22:27

چشتیاں۔ 27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون نے چشتیاں میں لاک ڈائون کے دوران لوگوں بلا وجہ آمدورفت کو روکنے کیلئے چشتیاں کے چار مرکزی داخلی راستوں ٌ باہو چوک قاضی والا ہارون آباد روڈ۔ریلوے پھاٹک شوگر ملز روڈ۔موڑ ڈاہرانوالہ حاصل پور روڈ۔

(جاری ہے)

چونگی 4ہائی وے بہاولنگر روڈ چشتیاں پر پاکستان آرمی اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں میاں سرمد حسین کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کیپٹن عبید پاکستان آرمی ۔ڈی ایس پی چشتیاں۔تحصیلدار چشتیاں ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں نے بھی شرکت کی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں