کرونا وائرس نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس ہمہ وقت تیار ہے،ڈی پی او بہاولنگر

منگل 31 مارچ 2020 17:18

چشتیاں۔ 31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) بہاولنگر پولیس کرونا وائرس کے تدارک اور اس سے پھیلاؤ کے ممکنہ تدارک کے پیش نظر متحرک ہے،ضلع کے تمام تھانہ جات اور چوکیوں میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے جراثیم کش کلورین سپرے کیا گیا۔تھانوں میں ہینڈ واش اور سینیٹائرز کا استعمال بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی موذی وباء سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس ہمہ وقت تیار ہے،ضلع بھر کے تمام تھانوں،پولیس کے دفاترمیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے سپرے کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ڈی پی او قدوس بیگ نے ایک بار پھر عوام سے استدعا کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے گھروں تک محدود رہیں،کہیں بھی بلا ضرورت جانے کی کوشش نہ کریں۔بہاولنگر پولیس مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور داخلی پوائنٹوں پر اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں