محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے 18لاکھ23 ہزارسے زائد بوری گندم خریدی جاچکی،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

جمعرات 30 اپریل 2020 18:47

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر میںمحکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے 18لاکھ23 ہزارسے زائد بوری گندم خریدی جاچکی ہے جبکہ کسانوں کو 29لاکھ96ہزار سے زائد بوری باردانہ دیا جاچکا ہے،وزیر اعظم احساس ایمر جنسی کیش ریلیف پروگرام کے تحت 61ہزار 973مستحقین میں 75کروڑ66لاکھ48ہزار روپئے تقسیم کئے جاچکے ہیں، انہوں نے ضلعی سطح منعقدہ اجلاس میں اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کی تین تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس میں 22 مراکز گندم خرید پر محکمہ خوراک اپنے مقررہ ٹارگٹ35لاکھ57ہزار بوری میں سے 18لاکھ23ہزار780بوری گندم خرید چکا ہے اور بقیہ تارگٹ جلد پورا کرلے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کفالت پروگرام کے مطابق ضلع کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،منچن آباد،بہاولنگر، ہارون آباد،فورٹ عباس میں مستحقین کو امدادی رقوم دینے کا 83.75فیصد کام مکمل کرچکا ہے اور باقی 12ہزار26مستحقین میں رقوم کی ترسیل جاری ہے اس طرح ضلع بھرمیں 73ہزار 999 میں سے 61ہزار973مستحقین کو رقم ادا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی مچھروں کے خاتمہ کیلئے قومی جذبوں کے ساتھ کام کریںاور انسدادڈینگی کیلئے سرگرمیوں میں کمی نہیں آنے دی جائے ،ہاٹ سپاٹس کی کوریج اورانسداد ڈینگی کی ان ڈور و آئوٹ ڈور سرگرمیوں کولگن اور تندہی سے جاری رکھیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسیف اللہ ساجد ،سی ای او ہیلتھ بہاولنگرڈاکٹر شاہدسلیم،ڈی ایچ او بہاولنگر ڈاکٹر وحید افسرو دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں