چشتیاں کے معروف ٹھیکیدار سوداگر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جمعہ 1 مئی 2020 17:46

چشتیاں ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) چشتیاں کے معروف ٹھیکیدار سوداگر علی کی نماز جنازہ چشتیاں کے قریب چک 17گجیانی کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری محمد جمیل،مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کے بھائی چوہدری امان اللہ باجوہ ،انجمن تاجران چشتیاں کے صدر حاجی حمید احمد صدیقی،سابق کونسلروں محمد علی غوری،چوہدری امتیاز صدیق جٹ،محمد شاہدکے علاوہ مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں،زمینداروں کسانوں اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم دبئی میں قیام پذیر تھے کہ ہارٹ اٹیک کے نتیجہ میں ان کا انتقال ہوگیا تھامیت دبئی سے پاکستان لائی گئی ۔مرحوم کی قل خوانی آج شام 6بجے انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں