چشتیاں، 93سالہ قدیم غلہ منڈی کو مارکیٹ کمیٹی چشتیاں سے الگ کر کے 25کلومیٹر دور یونین کونسل ڈاہرانوالہ کی مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ منسلک کرنے پر آڑھتیوں میں تشویش

منگل 12 مئی 2020 19:52

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) چشتیاں کی 93سالہ قدیم غلہ منڈی کو مارکیٹ کمیٹی چشتیاں سے الگ کر کے 25کلومیٹر دور یونین کونسل ڈاہرانوالہ کی نوزائدہ مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے جس کی بناء پر چشتیاں کے سینکڑوں آڑھتیوں میں سخت تشویش پھیل گئی ہے۔انجمن غلہ منڈیا ں پنجاب کے وائس چئیرمین چوہدری عمران فیصل نے سابق صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی چشتیاں حاجی حسن محمود،سابق چئیرمین ایگزیکٹو کونسل انجمن آڑھتیان حاجی محمد ارشد رفیق کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہزہائی نس نواب آف بہاولپور اسٹیٹ نے 1927 میںغلہ منڈی چشتیاں کے قیام کی منظوری دی تھی بعد ازاں 1955میں مارکیٹ کمیٹی چشتیاں کے ساتھ منسلک کر دیا گیا،غلہ منڈی چشتیاں کے آڑھتیوں نے زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے علاقہ کے ہزاروں کسانوں کو بلاسود قرضے دیکر کپاس گندم و دیگر زرعی اجناس کی پیداوار کو لاکھوں من کرنے میں تاریخی رول ادا کیا ہے جبکہ غلہ منڈی چشتیاں میں بنیادی سہولتیں سڑکیں،پھڑ،شیڈ، ڈسپنسری ،جانوروں کے پینے کیلئے پانی،آگ بجھانے کے انتظامات وغیرہ کا فقدان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایسے حالات میں غلہ منڈی چشتیاں کو یونین کونسل ڈاہرانوالہ کے ساتھ منسلک کرکے 250سے زائد آڑھتیوں ،صنعت کاروں،سینکڑوں کسانوں،مزدوروں کو سنگین مسائل سے دوچار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انجمن آڑھتیان غلہ منڈیاں پنجاب کے چئیرمین رائے احسان اللہ کے ذریعے صوبائی حکومت کے نوٹس میں دیدیا ہے جنہوں نے فیصلہ پر نظرثانی کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں