چشتیاں، عالمی وبا کے موقع پرضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت ودیگر اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں، عالمگیر احمد خان

بدھ 20 مئی 2020 19:12

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) سیکرٹری زکوٰة وعشر پنجاب عالمگیر احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے بروقت اقدامات کئے ہیں جسکی وجہ سے صورت حال کنٹرول میں ہے جبکہ حکومت نے کسانوں کو گندم کی خریداری میں بہترین سہولیات فراہم کی ہیںکیونکہ زراعت پر ہماری معیشت کا انحصارہے۔انہوں نے ڈی سی آفس میں خصوصی اجلاس میں ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کے موقع پرضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت ودیگر اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعظم احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام کے تحت ایک ارب 23کروڑ69لاکھ24ہزار روپئے کی رقم ایک لاکھ 1913افراد میں تقسیم کی گئی۔گندم خریداری کے سلسلہ میںضلع میں محکمہ فوڈ پنجاب کے ٹارگٹ 35لاکھ5ہزار752بوری گندم مقرر کیا تھا جبکہ 38لاکھ 5ہزار757بوری گندم خریدی گئی اور کسانوں کو اسی روز ادائیگیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرشاہد سلیم نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں کورونا کے 1606مشتبہ افراد کی سیمپلنگ کی گئی جس میں سے 954افراد کا کورونا رزلٹ نیگیٹواور 597کے رزلٹ باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 41مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ضلع میں 2024ہاٹ سپاٹ کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنانے کیلئے ڈینگی عملہ مصروف عمل ہے۔اجلاس میں بتایا کہ ضلع میں 55پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہیں جنہوں نے یکم سے 25رمضان تک 1056 گرانفروشوں کو 14لاکھ 95ہزار 500روپئے جرمانہ کیا ،22مقدمات کا اندراج کرکے 24منافع خور گرفتار کئے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسیف اللہ ساجد،ڈی اوانڈسٹریز رانا نعیم الرحمن،زراعت،پیسٹ کنٹرول،ریسکیو1122،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں