چشتیاں، عید الفطر کی نماز کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، ڈی ایس پی

بدھ 20 مئی 2020 19:12

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) ڈی ایس پی چشتیاں ہمایوں افتخار نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر چشتیاں کی سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں کو چاہئے کہ وہ عید خریداری کے موقع پردکانداروں اور گاہکوں کو احتیاطی تدابیر کا پابند بنانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے شعور بیدار کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ عید الفطر کی نماز کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس سے بچائو کیلئے پولیس افسران و جوان فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ فجر،عشاء تراویح کے ٹائم حفاظتی ڈیوٹی بھی انجام دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں