چشتیاں،جہیز کا سامان چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:27

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس کی شاندار کاروائی،نقب لگا کر جہیز کا سامان چوری کرنے والے ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقے موضع جنڈ والا کے رہائشی ضیاء الحق کے گھر سے ملزمان تالے توڑ کر جہیز کا سامان چوری کرکے لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ مطلوب احمد کی سربراہی میں نسیم ا قبال ASIنے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان محمد اشرف اور رمیض کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر مال مسروقہ جہیز کا سامان کل مالیتی 215000روپے برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔مدعی مقدمہ اور اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کی اس شاندار کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں