چشتیاں،ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پاکستان کی کورکمیٹی کاویڈیو لنک اجلاس

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی 16نومبر سے احتجاجی تحریک میں ضلع بہاولنگر سے بھرپور شرکت کی جائے گی علاقائی صحافیوںکے مسائل کے حل کے لئے اپنی اعلی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،سید شفقت حسین گیلانی

ہفتہ 7 نومبر 2020 19:52

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2020ء) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی 16نومبر سے احتجاجی تحریک میں ضلع بہاولنگر سے بھرپور شرکت کی جائے گی علاقائی صحافیوںکے مسائل کے حل کے لئے اپنی اعلی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں محمد امجد سندھو ضلعی صدر آر یو جے بھاولنگر اس امر کا اظہا رانہوں نے یونین ہذا کی تحریک کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس میںکیا مزید انہوںنے کہاکہ ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پاکستان کی کورکمیٹی کاویڈیو لنک اجلاس زیر صدارت سید شفقت حسین گیلانی منعقد ہواجس میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس کا 16نومبر سے تحریک چلانے کا اعلان کیاگیا،25نومبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

پہلے مرحلہ میں 10اضلاع میں احتجاجی ریلیاں اور دھرنے دیں جائیں گے تفصیلات کے مطابق ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پاکستان کی کورکمیٹی کاویڈیو لنک اجلاس زیر صدارت سید شفقت حسین گیلانی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں علاقائی صحافیوں کے مطابق کی منظوری کے لیے 16نومبر سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ پہلے مرحلہ میں 16نومبر کو پاکپتن میں مرکزی قیادت حضرت بابا فرید کے دربار پر حاضری کے بعد احتجاجی ریلی اور دھر نا دے کر احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی جبکہ 19نومبر کو مظفر گڑھ میں ریلی اور دھرنا ہو گا اور تیسرے نمبر پر 25نومبر کو لاہور مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں پنجاب بھر سے علاقائی صحافی شرکت کریں گے۔

یکم دسمبر کو اوکاڑہ اور 5دسمبر کو بہاولنگر میں احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا جائے گا۔ جس کے بعد مزید 5اضلاع میں ریلی اور دھرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مطابق جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ہر 5اضلاع میں احتجاج کے بعد اگلے اضلاع کا اعلان کردیا جائے گا جس میںعلاقائی صحافیوںکی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جائے گی اور اپنے حقوق کہ لئے بھرپور کوشش کی جائے گی

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں