چشتیاں: پولیس کی بڑی کاروائی،4خطرناک ڈکیت گرفتار

قبضہ سے مال مسروقہ لیپ ٹاپ،LED،ریسیور،موبائل فون، نقدی 300000 اور اسلحہ ناجائز برآمد،مقدمات درج تفتیش شروع

جمعرات 18 مارچ 2021 20:49

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2021ء) تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی بڑی کاروائی،4خطرناک ڈکیت گرفتار، قبضہ سے مال مسروقہ لیپ ٹاپ،LED،ریسیور،موبائل فون، نقدی 300000 اور اسلحہ ناجائز برآمد۔تفصیلات کے مطا بق علاقہ تھانہ سٹی بی ڈویژن میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں فضل عباس کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

محمد شفیق ASI نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4خطرناک ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں محمد تنویر ولد ممتاز قوم مرزے کاجوئیہ سکنہ چکر موتیاں، فیصل ولد محمد نواز قوم گوندل،امتیاز ولد عبدالرزاق قوم داد پوتراور بابر ولد عبدالغفار سکنائے منگیھر شریف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مال مسروقہ لیپ ٹاپ، LED،ریسیور،موبائلvivo.s1،نقدی 300000 اور 3عدد پسٹل30بور برآمد ہوئے۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری،مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔اس مو قع پر ڈی پی اوبہاولنگر نے کہا کہ ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہی

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں