ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی بہاولنگر کا دورہ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:49

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء)ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے پھل و سبزی منڈی بہاولنگر کا اچانک دورہ کیا ، انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کاجائزہ لیا۔  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی  اور دیگر عملہ موجود تھا۔

(جاری ہے)

  ڈپٹی کمشنر  پھل و سبزی منڈی کے مختلف سیکشن میں گئے۔ انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوے  ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں