محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی غفلت،لاپرواہی اور عدم توجہی کی بنا پر پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہات میں ہزاروں پالتو جانور متعدی جلدی مرض لمپی سکن کا شکار

پیر 30 مئی 2022 23:40

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2022ء) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی غفلت،لاپرواہی اور عدم توجہی کی بنا پر پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہات میں ہزاروں پالتو جانور گائے،بیل،بھینس،بچھڑے متعدی جلدی مرض لمپی سکن کا شکار ہوکر بیمار ہورہے ہیں ۔محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے چھ ماہ قبل سندھ میں لمپی سکن وائرس پھیلنے کے فوری بعد ہنگامی بنیادوں پر پنجاب میں حفاظتی ویکسین لگائی جاتی تو کروڑوں روپئے مالیت کے قیمتی جانوروں کو عذاب سے بچایا جاسکتا تھا۔

(جاری ہے)

چشتیاں وددیگر علاقوں کے کسانوں اور ڈیری فارموں کے مالکان حافظ محمد نعیم ،عبدالرزاق،محمد سرور،محمد طاہر ،محمد عنصر،محمد حسیب،محمد اقبال،عبدالغفار نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف،وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ خون چوسنے والے کیڑوں،مکھی مچھروں کی بدولت جلدی مرض لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجانے سے جانور کو بخار کے علاوہ بھوک پیاس نہیں لگتی اور تولیدی صلاحیت ،دودھ کی کمی ہوجاتی ہے۔50سال قبل افریقہ سے ترکی،روس،چین ودیگر ملکوں ہوتا ہوا2021میں پاکستان میں وائرس پہنچا۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں