چشتیاں، صوبائی اسمبلی ممبر ضلعی پرائیس کنٹرول کمیٹی کی زیرصدارت پرائیس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 4 جون 2022 18:33

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2022ء) صوبائی اسمبلی ممبر ضلعی پرائیس کنٹرول کمیٹی چودھری کاشف ایم پی اے کی زیرصدارت پرائیس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد وسیم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد لجبار گجر ،ڈی او انڈسٹریز شفق ناز،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت لطیف اللہ اور ممبران پرائیس کنٹرول کمیٹی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے و ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی نے کہا کہ بہاولنگر ضلع میں سستا آٹا سکیم کے تحت ضلع بھر میں 96 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں حکومت پنجاب کی طرف سے دس کلو گرام آٹے کا تھیلا 490 اور 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا980 روپے میں فروخت کے لئےدستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائیس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں فعال انداز میں کام کریں تاکہ صارفین ریلیف حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونش مقرر کردہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران علی الصبح روزانہ پھل و سبزی منڈی جاکر پھلوں اورسبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کریں۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں