حکومت پنجاب کی ہدایت پر نہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ

منگل 7 جون 2022 17:30

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر نہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد کی صدارت کرتے ہوئے۔ ڈی ایس پی ندیم، اسسٹنٹ کمشنرز ،ایس ای ایریگیشن اور محکمہ انہار کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ نہری پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر انداز میں کام کیا جائے ،متعلقہ افسران نہروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں،نہری پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،اس سلسلہ میں کسی قسم سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر نہری پانی کی چوری کو روکنے کے حوالہ سے قائم کمیٹیاں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں