چشتیاں،ملک میں صاف شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

جمعہ 10 جون 2022 16:10

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2022ء) ملک میں صاف شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر تنویر احمد ہمایوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کےلیے ضروری ہے کہ درست فہرستیں مرتب کی جائیں جسکے لئے الیکشن کمیشن کی ٹیموں نے گھر گھر جاکر اس عمل کو سرانجام دیا دوسرے مرحلے میں 409ڈسپلے سینٹر قائم کئے گئے جس پر عوام الناس 19جون تک اپنے ووٹ آویزاں فہرستوں سے چیک کرسکتے ہیں ۔

تنویر احمد ہمایوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کو یہ سہولت دی گئی وہ اپنے تیسرے ایڈریس پر بھی ووٹ کا اندارج کرواسکتے ہیں جبکہ غلط اندارج سمیت کسی بھی شکایت پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ووٹ چیک کرنے کیلے 8300پر مسیج کیا جاسکتا ہے ،ضلعی الیکشن کمشنر نے سول سوسائٹی ، انجمن تاجران ،وکلا ودیگر سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ فہرستوں کی درستگی میں اپنا کردار ادا کریں۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں