چشتیاں ،سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،سیکرٹری ہیلتھ

جمعہ 24 جون 2022 21:20

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہسپتالوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحصیل ہسپتال چشتیاں کے دورہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات ایمرجنسی وارڈ،ڈائلسز یونٹ،گائنی وارڈ،اطفال وارڈ،ڈینٹل،زنانہ ومردانہ وارڈز، لیبارٹری،ایکسرے یونٹ کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود مریضوں سے ہسپتال میں علاج معالجہ ،دیکھ بھال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے ہسپتال کے اپریشن تھیٹر میں ایمرجنسی لائٹ کو درست کرنے اور ہسپتال میں صفائی، وائٹ واش اور سروس ڈیلیوری پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تحصیل ہسپتال میں زیر تعمیر کارڈیک وارڈ کے معائنہ کے موقع پر ہدایت کی کہ اس کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لیا جائے۔اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈاکٹر اظہر فاروق،ڈی ایم ایس ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ اور دیگر طبی سہولتوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں