چشتیاں،چک 14 گجیانی میں نجی سکول کے قریب بیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد

بدھ 29 جون 2022 15:00

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کی حدود میں واقع چک 14 گجیانی میں نجی سکول کے قریب بیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت محمد جنید طاہر قوم بھٹی سکنہ وارڈ نمبر 3 نورپورہ چشتیاں کے نام سے ہوئی ہے متوفی جنید طاہر کے مردہ حالت میں پائے جانے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس,فرانزک لیب اور کرائم سین ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور قتل کے وقوع کے شواہد اکٹھے کرنا شروع دیئے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا گیا وقوع بالا کی مزید جانچ پڑتال کے لئے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں