محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات اور مانیٹرنگ کا موثرنظام وضع کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

اتوار 7 اگست 2022 15:40

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد وسیم وڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات اور مانیٹرنگ کا موثرنظام وضع کیا گیا ہے۔انہوں نے مدینہ چوک چشتیاں میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ ضلع بھر میں مجالس اورماتمی جلوسوں کے مقررہ روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت نگرانی کی جارہی ہے اور گذشتہ سالوں سے بڑھ کر سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنانے کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔قابل اعتراض مواد کی اشاعت وتقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی پرسخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں اور قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔اس موقع پر انجمن تاجران چشتیاں اور امن کمیٹی کاے ارکان نے بھی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او بہاولنگر سے ملاقات کی اور سیکورٹی کے انتظامات کوتسلی بخش قرار دیا۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں