چشتیاں،درجہ حرارت میں کمی کی بدولت سردی کازور برقرار رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 30 جنوری 2019 17:48

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق چشتیاں اور نواحی علاقوں میںآئندہ 15دنوں کے دوران رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی کی بدولت سردی کازور برقرار رہے گا اور آسمان پر جزوی طورپر بادل چھائے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

تاہم 31 جنوری کو ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔رات کے وقت درجہ حرارت 6سی10،جبکہ دن کے وقت 17 سے 23 سنٹی گریڈتک رہنے کی توقع ہے۔اس موقع پر تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردی کے اختتامی دنوں میںاحتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں