چترال کے سرکاری غلہ گودواموں میں زائد المیعاد گندم کی نیلامی منسوح

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:26

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) چترال کے سرکاری غلہ گوداموں کو محکمہ خوراک Food کی جانب سے گندم فراہم کی جاتی ہے جسے مقامی لوگ خرید کر چکی سے آٹا پھیستے ہیں مگر پانچ گوداموں میں 1590 بوری گندم جو 2013 سے پڑے ہیں ان کو مقامی لوگ نہیں خریدتے اور محکمہ خوراک ان پرانے گندم کو نیلام کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

یہ گندم ریچ، دنین، کھوت ، یارخون اور گولین کے سرکاری گوداموں میں پڑے ہیں۔ محکمہ خوراک کی جانب سے فی بور ی کی قیمت 1500 روپے لگائی گئی اور جو بولی دہندہ زیادہ بولی یعنی نرح دے گا اسے یہ مل جائے گی جس کیلئے 27 بولی دہندگان نے دو، دو لاکھ روپے کال ڈیپازٹ بھی محکمہ فوڈ کے دفتر میں جمع کئے تھے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں