محکمہ تعلیم چترال کے زیر اہتمام انٹر سکول ٹورنمنٹ 2019 کا آغاز فٹ بال گراؤنڈ میں کردیا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:14

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) محکمہ تعلیم چترال کے زیر اہتمام انٹر سکول ٹورنمنٹ 2019 کا آغاز فٹ بال گراؤنڈ میں کردیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ایئریا کو آرڈینیٹر نگاہ حسین مہمان حسین جبکہ برطانوی خاتون پرنسپل میس کیری شوفیلڈ نے صدارت کی۔تقریب میں محتلف سرکاری اور نجی سکولوں کے بچے کھیل کے میدان میں قطار میں کھڑے تھے۔

جو اپنے سکول کا بینرز اٹھاکر کھڑے تھے۔سب سے پہلے پرچم کشائی ہوئی قومی پرچم کو لہرایا گیا اور بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا جس کی احترام میں تمام شرکاء احتراماً کھڑے ہوئے،اس کے بعد فرنٹئیر کور پبلک سکول کے بچوں نے پی ٹی کا مظاہرہ کیا۔تمام سکول کے بچوں نے بہترین انداز میں سلامی کے چبوتر ے کے سامنے اپنے سکولوں کی نمائندگی کرتے ہوئے گزر گئے،بچوں نے حمد اور نعت شریف بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برطانوی خاتون میس کیری نے کہا کہ چترال نہایت دلچسپ جگہہ ہے جہاں شرح خواندگی حیران کن حد تک زیادہ ہے اور لوگ بھی کھیل کود کے نہایت شوقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے بچوں میں کھیل کے حوالے سے جتنا ٹیلنٹ ہے اتنا مغربی ممالک کے کھلاڑیوں سے کسی بھی سطح پر کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کے بچوں کو مواقع دیے جائیں تو یہ نہ صرف ملکی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں