بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں فن پاروں کی نمائش شروع

جمعرات 9 ستمبر 2021 20:55

ملتان۔9ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر2021ء) :بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں بیچلر آف ڈیزائن اینڈ فائن آرٹس کے طلباءکے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل کالج آف آرٹس ڈاکٹر صوفیہ عمر بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے بیچلر آف ڈیزائن اور بیچلر آف فائن آرٹس کے فائنل پراجیکٹ شو میں رکھے فن پاروں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر طلباوطالبات نے اپنے تیار کردہ نادر نمونوں کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہی فراہم کی۔

بی ایف ڈیزائن اور بی ایف فائن آرٹس کے فائنل سمسٹر کے طلباو طالبات نے گرافکس ڈیزائن ، پینٹنگ اور مجسمہ سازی کے نادر نمونے تیار کیے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے طلباوطالبات کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس خوبصورتی کے ساتھ طلباءنے فن پاروں میں زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کیا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ انہو ں نے کہاکہ خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے طلبا اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ فی زمانہ معاشرہ کے کیامسائل ہیں اور انہیں مسائل کو انہو ں نے اپنی کمال مہارت سے کینوئس پر نقش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں