محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 مئی 2017 15:35

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2017ء) : محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت میدانی علاقوں میں پرائمری اسکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہائیر اور اسکینڈری اسکولز 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔، نوٹی فکیشن کے مطابق پہاڑی علاقہ جات کے اسکولز یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں