مستوج ، گلیشئر پھٹنے سے دریائے یارخون ڈیم بن گیا

ایک کلومیٹر تک کے زرعی زمینات اور سڑک زیر آب آ گئے ۔پندرہ ہزارکی آبادی محصور ، انتظامیہ سے فوری امداد کی اپیل

بدھ 28 جون 2017 14:04

مستوج ، گلیشئر پھٹنے سے دریائے یارخون ڈیم بن گیا
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) مستوج کے بالائی علاقہ اُناوج یارخون میں گلشیر کے پھٹنے سے نالے میں آنے والے طغیانی نے تباہی مچا دی ہے ۔ اور ایک ہزار فٹ سے زیادہ ائریے میں سڑک کٹائو کا شکار ہوکر دریا برد ہونے سے یارخون بروغل روڈ مکمل طور پر بلاک ہوگیا ہے ۔ جس سے یارخون اور بروغل کی طویل وادی کے ہزاروں لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔

سابق یوسی ناظم یارخون محمد وزیر نے ٹیلی فون پر آن لائن کو بتایا کہ اناوچ گلیشئر پھٹنے سے ملبہ نے دریائے یارخون کا راستہ روک لیا ہے ۔ جس سے دریا عطا آباد ڈیم کی شکل اختیار کرگیاہے۔ اور اشپین دوبارگار یارخون ویلی کا تقریبا ایک کلومیٹر کاعلاقہ زیر اب آگیاہے ۔ اور سڑک کا وسیع ایریا مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے ۔ کہ علاقے میں ایمرجنسی صورت حال ہے ۔

کیونکہ متاثرہ سڑک سے آگے بروغل کی وادی تک کے تمام گرین گوداموں میں گندم کی شدید قلت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ وادی میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے چیرمین ڈی ڈی ایم اے چترال و ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ علاقے میں خوراک پہنچانے کیلئے فوری انتظام کیا جائے ۔ نیز متاثرہ سڑک کی بحالی کیلئے اقدامات اُٹھا کر یارخون اور بروغل کے لوگوں کو سنگین حالات سے نکالنے کی کوشش کی جائے ۔بصورت دیگر طویل یار خون اور بروغل وادی میں قحط کی وجہ سے ہلاکتیں ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں