مریم نوازکیلئے اڑھائی ہزارپولیس تعینات ،پولیس سلیوٹ کررہی تھی،عمران خان

پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے،جے آئی ٹی سے باہرنکلنے والاہرشخص میری تعریفیں کرتاہے، حسن نوازکواتنے عرصے سے نہیں پتاچلا،کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا، چترال میں تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 جولائی 2017 14:30

مریم نوازکیلئے اڑھائی ہزارپولیس تعینات ،پولیس سلیوٹ کررہی تھی،عمران خان
چترال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جولائی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مریم نوازکیلئے اڑھائی ہزارپولیس تعینات کی گئی،پولیس مریم کوسلیوٹ کررہی تھی،پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے،جے آئی ٹی سے باہرنکلنے والاہرشخص میری تعریفیں کرتاہے،کہتے ہیں جے آئی ٹی میں پیش ہوکرقربانیاں دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے چترال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

(جاری ہے)

جن ممالک میں میرٹ تھا او اوپرچلے گئے اور جہاں بادشاہت تھی وہ نیچے آگئے۔کرپشن نے ملک کے ادارے تباہ کردیے ہیں۔انہوں نے ان لوگوں کی تعلیم کیا ہے انہوں نے ملک کے کیلئے کیاکیاہے؟اب سیاست میں آنے کیلئے زرداری کے بچے بھی تیارہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک عام شہری کی سکیورٹی کیلئے آج اڑھائی ہزارپولیس تعینات تھی،پولیس مریم نوازکوسلیوٹ کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حسن نوازکہتے ہیں مجھے کیوں بلایا،اتنے عرصے سے کیس چل رہاہے کیا انہیں معلوم نہیں کہ کیوں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ مشال خان نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ وہ سوال کررہاتھا کہ یونیورسٹی میں غلط بھرتیاں کیوں کیں؟

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں