کوئی حکمران قوم سے وعدہ کرے تو اسے پورا کرنا چاہیے ‘ ہمارا دینی فرض ہے اپنے وعدوں پر قائم رہیں، عمران خان

5میں سے 2 ججز نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں ‘ کرمنل انوسٹی گیش کیلئے مریم نواز کو بلایا گیا عمران خان کا چترال یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

بدھ 5 جولائی 2017 16:52

کوئی حکمران قوم سے وعدہ کرے تو اسے پورا کرنا چاہیے ‘ ہمارا دینی فرض ہے اپنے وعدوں پر قائم رہیں، عمران خان
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2017ء) بدھ کو چترال یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جب کوئی حکمران قوم سے وعدہ کرے تو اسے پورا کرنا چاہیے ‘ ہمارا دینی فرض ہے کہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے گھرو ں میں تالے نہیں لگاتے ۔ بلتستان کے ایک تھانے میں قتل کا کبھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

ایسا ہی ماحول چترال میں دیکھا جس پر خوشی ہے۔

(جاری ہے)

5میں سے 2 ججز نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں ‘ کرمنل انوسٹی گیش کیلئے مریم نواز کو بلایا گیا تھا۔ ملک کی ترقی کے لئے میرٹ کا نظام رائج ہونا چاہیے۔ نواز شریف کی بیٹی ایک عام شہری ہے۔ وزیر اعظم کی بیٹی کو پولیس سیلوٹ کررہی ہے یہ کیا مذاق ہی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کیلئے زردار ی کے بچے تیار ہیں۔ حسن نواز پوچھتے ہیں مجھے کیوں بلایا گیا۔ اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے کیا انہیں معلوم نہیں ہی ۔ حساب مانگا جائے تو کہتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہو رہا ہے۔ کہتے ہیں جے آئی ٹی میں پیش ہو کر قربانی دے رہے ہیں۔ ایسا ظاہر کیا گیا جیسے مغل اعظم پر ظلم ہو رہا ہے۔ …

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں