شریف خاندان اپنے کرتوتوں کا صلہ پارہا ہے،عمران خان

ْ

جمعرات 6 جولائی 2017 14:12

شریف خاندان اپنے کرتوتوں کا صلہ پارہا ہے،عمران خان
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی خاتون کا پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اچھا نہیں لگتا شریف خاندان اپنے کرتوتوں کا صلہ پارہا ہے بدعنوانی کے خلاف مشن جاری رکھ کر قوم کو کرپشن فری پاکستان دیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے جمعرات کو یہاں نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ شریف خاندان نے ملک میں مغل دور کی بادشاہت قائم کررکھی ہے اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے لیکن یہ طرز حکمرانی اب زیادہ دیر تک نہیں کی جاسکتی انہوںنے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بات کہتا ہوں اور بدعنوانی کے سخت خلاف ہوں یہی وجہ ہے کہ شریف خاندان کی بدعنوانی کے خلاف بولنے پر میرے خلاف زیر اگلا جارہاہے لیکن جتنا بھی میرے خلاف بولیں گے میں اتناہی سچ بولتا رہوں گا تا کہ کرپشن کے خلاف اپنے مشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر قوم کو کرپشن فری پاکستان دے سکو ں ، چیئرمن تحریک انصاف نے ان کے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں وزیر اعظم بنا تو پانی کے ذخائر سی30ہزار میگاواٹ بجلی بناؤں گا تاکہ ملک میں توانائی قلت کا خاتمہ ممکن ہوسکے انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بڑی سطح کی کرپشن کا خاتمہ کرچکے ہیں اور چترال میں 1ارب پودے لگانے سمیت عوامی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہیں انشاء اللہ بہت جلد کے پی کے پورے ملک کے لئے ہر لحاظ سے ایک ماڈل صوبہ بن جائے گا

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں