نیوٹیک کے زیر اہتمام چترال کے کالجوں کے طلبہ میں ہنرمندی کا مقابلہ

وزیراعظم ہنر مند پروگرام کے ذریعے بیروزگاری اور غربت میں کمی آئے گی‘سعید احمد

اتوار 9 جولائی 2017 12:00

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2017ء)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کمیشن (نیوٹیک) کے زیر اہتمام چترال کے مختلف کالجوں کے طلباء و طالبات میں ہنرمندی کا مقابلہ ہوا۔فیشن ڈیزائن اور ٹیلرنگ کے مقابلے میںگورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر بلچ، گورنمنٹ شاہین ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین ، اور دروش انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن کے پندرہ طلباء و طالبات نے حصہ لیا جبکہ جنرل الیکٹریشن میں دس طلباء نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)تھے۔ پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنکل کالج منظور الہی نے تقریب کی صدارت کی۔ ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ ، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور دیگر افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سعید احمدنے کہاکہ علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو وزیراعظم ہنر مند پروگرام کے تحت فنی کام سکھا کر ان کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی کوشش کوسراہتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کے توسط سے نہ صرف ملک میں بے روزگاری اور غربت میں کمی آئے گی بلکہ سماجی برائیوںکا بھی خاتمہ ہوگا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں