پاکستان پٹرولیم مصنوعات کیلئے سازگار مارکیٹ کی پیشکش کرتا ہے،

حکومت توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے اور صحت مندانہ مقابلے کا خیرمقدم کرتی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پوما انرجی اور ایڈمور گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب

جمعہ 25 اگست 2017 22:32

پاکستان پٹرولیم مصنوعات کیلئے سازگار مارکیٹ کی پیشکش کرتا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پٹرولیم مصنوعات کیلئے سازگار مارکیٹ کی پیشکش کرتا ہے، حکومت توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے اور صحت مندانہ مقابلہ کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پوما انرجی اور ایڈمور گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے موقع پر کیا۔

تقریب میں چیف ایگزیکٹو پوما انرجی پیرے ایلائیڈری اور امیر ولید الدین چشتی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی سے ملک کے شمالی علاقوں تک تیل کی نقل و حمل کیلئے نئی پائپ لائنوں اور کراچی میں ملک کی بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری مصنوعات پیش کرنے والی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور معیاری خدمات کے ساتھ صحت مندانہ مقابلوں کے ذریعے پٹرولیم کے شعبہ کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے مشترکہ منصوبوں کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر میسرز پوما انرجی اور میسرز ایڈمور گروپ کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد میں وزیراعظم نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں