لیڈر جب اپنی ذات کیلئے آتا ہے تو مظلوم شکل بناکر کہتا ہے مجھے کیوں نکالا،عمران خان

بدھ 8 نومبر 2017 16:18

لیڈر جب اپنی ذات کیلئے آتا ہے تو مظلوم شکل بناکر کہتا ہے مجھے کیوں نکالا،عمران خان
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ حکومت کاکام عوام کی زندگی کو آسان کرنا ہوتا ہے کمزور طبقے کی مدد کرنا لیڈر کی ذمہ داری ہے، ایم این ایز کوفنڈز دینے سے کرپشن میں اضافہ ہوا، لوگوں کی آسانی کیلئے سب سے بہتر بلدیاتی نظام ہے، لیڈر جب اپنی ذات کیلئے آتا ہے، تو مظلوم شکل بناکر کہتا ہے مجھے کیوں نکالا،2018 کے انتخابات جیت کر چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، تمام پاکستانیوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں گے۔

بدھ کو عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی زندگی آسان کرنا ہے، کمزور طبقے کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جب لیڈر ایسی سوچ لاتا ہے تو سیاست عبادت بن جاتی ہے، لیڈر جب اپنی ذات کیلئے آئے تو مظلوم شکل بناکر کہتاہے مجھے کیوں نکالا،انسان کو ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے، غریب کو غربت سے نکالنا، لیڈر کی ذمہ داری ہے لوگوں کی آسانی کیلئے سب سے بہتر بلدیاتی سسٹم ہے، پاکستان میں سب سے اچھا بلدیاتی نظام کے پی حکومت لائی ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، وزیراعظم نے (ن) لیگ کے ایم این ایزکو 94ارب روپے دیئے۔

(جاری ہے)

ایم این ایز کو فنڈز دینے سے کرپشن میں اضافہ ہواہے۔ترقیاتی فنڈز کی وجہ سے الیکشن لڑنے کا خرچ بڑھ گیا ،ملک کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، کنٹریکٹرز اور ذاتی مفادات رکھنے والے لوگ سیاست میں آگئے، کرپشن ملک کو کنگال کرچکی ہے، الیکشن جیت کر چار شعبوں میں ایمرجنسی نافذکریں گے،سب سے پہلے تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی لائیں گے، کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، سنگاپور50سال پہلے ہم سے پیچھے تھا،انہوں نے کہا کہ سنگاپور میں تعلیم پر پیسہ خرچ کیا گیا توترقی ہوئی۔

اصل میں پاکستان کی تباہی1985 کے بعد شروع ہوئی ،برصغیر میں آج سب سے کم تعلیم پاکستان میں ہے، کے پی کے میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر لگایا ہے ، ملک میں جنگلات لگانا ہمارا دوسرا ایجنڈا ہے، ملک میں گرمی بڑھ رہی ہے اور بارشیں کم ہورہی ہیں، نواز کو ملک نہیں اپنی دولت پیاری ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں