چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے منصوبے پر کام مزید تیز کر دیا گیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے منصوبے پر کام مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے سے 106میگاواٹ کی بجلی پیدا ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ آئندہ سال اگست مکمل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایکنیک نے 30ستمبر 2017ء کو اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔ منصوبے پر جون تک 23828.19ملین روپے تک کے اخراجات ہوئے ہیں۔ یہ منصوبہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ کی کوششوں کے سلسلے میں شروع کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے پر 75فیصد فزیکل اور 82فیصد مالیاتی پیشرفت ہوچکی ہے اور اس کی تکمیل سے 106میگاواٹ کی بجلی گرڈ میں شامل ہوگی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں