پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کا موٹر ریلی اور جلسہ عام

موٹر ریلی شغور سے شروع ہوکر پولو گرائونڈ پر احتتام پذیر ہوئی جہاں ریلی ایک عوامی جلسے میں تبدیل ہوئی

اتوار 22 جولائی 2018 18:40

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں نے ایک موٹر ریلی نکالی ۔ یہ ریلی شغور سے شروع ہوئی جو گرم چشمہ روڈ سے ہوتے ہوئے پولو گرائونڈ پر احتتام پذیر ہوئی۔ موٹر ریلی سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تھی جس کی قیادت قومی اسمبلی کیلئے نامزد امیدوار عبد الطیف اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار اسرا ر الدین کر رہے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے طوفانی انتحابی مہم میں حصوصی طور پر نوجوان طبقے نے بھر پور شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسرا رلدین نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں سیاحت کی اتنی زیادہ گنجائش نہیں ہے جتنی گلگت اور چترال اور خیبر پحتون خواہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں جاکر آپ کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالیں گے بلکہ عوا م کا حق ان کو دلواکر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم نے ستر سالوں تک ایسے لوگوں کو ووٹ دئے جنہوںنے ہمیشہ اپنی تجوریاں بھری ہیں اس دفعہ ہم ملک کی قسمت بدلنے کی حاطر بلے پر مہر لگاکر عمرا ن خان اور اس کا ٹیم کامیاب کریں گے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکے۔اس عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبد الطیف نے کہا کہ ہم نے ملک میں تبدیلی لانے کی ٹھانی ہے او ر تبدیلی لاکر دم لیں گے۔

انہوںنے کہا کہ بعض موسمی بٹیرے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں مگر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ گولین گول بجلی گھر کیلئے رقم سعودی عرب اور عرب ممالک نے دی ہے اور ٹرانسمیشن لائن پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے اپنے خرچے سے پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ی دور حکومت میں سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کا ناظرہ اور ترجمہ پڑھنا لازمی ہوگیا۔

اسی طرح مساجد کے پیش اماموں کو دس، دس ہزا ر روپے ماہوار وظیفہ بھی ہماری حکومت میں مقرر ہوا اس کے علاوہ تیس ہزار مساجد میں شمسی توانائی سے چلنے والی روشنی کا نظام بھی ہماری حکومت میں نصب کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا امیدوار دعوٰی کررہا ہے کہ اس نے اسلام آباد میں کنفرم نشست چھوڑا تو اسے اگر وہاں ووٹ ملنے کی امید ہوتی تو پھر چترال میں کیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مرکز اور صوبے دونوں میں آتے ہیں اور ہم اس ملک کا قسمت بدل دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک چور جو اربوں روپے کی چوری کرچکے ہیں اب وہ کہتا پھرتا ہے کہ مجھے کیوں نہیں نکالا حالانکہ اس نے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم ملک سے بدعنوانی، اقرباء پروری اور نا انصافی کا حاتمہ کریں گے۔

انہوںنے عوام پر زور دیا کہ وہ 25 جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ PTI کے امیدواروں کے حق میں استعمال کرکے نیا پاکستان کا بنیاد رکھے۔ جلسہ عام سے سابق سیکرٹری رحمت غازی، اقلیت امیدوار وزیر زادہ کیلاش اور دیگر نے بھی اظہار حیال کیا اس موقع پر محمد رفیق سکنہ عشریت نے PML-N چھوڑ کر PTI میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن کی خون کی گرمانے کیلئے پی ٹی آئی کے نغمے لائوڈ سپیکر پر سناتے جاتے تھے اور لوگ پی ٹی آئی اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں