چترال ، دروش میں واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کرنے کا مطالبہ

اتوار 9 دسمبر 2018 14:40

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) چترال کے تاریخی قصبے دروش میں پرانا بازار کے مکین پینے کے صاف پانی کی نعمت سے محروم ہیں جس کہ وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل میونسپل انتظامیہ TMA نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا تھا جو ناکام ہو گیا جنرل کونسلر گل نایاب نے کہا کہ علاقے میں پینے کی پانی کی شدید قلت ہے لوگ گندا پانی پینے پر مجبو ر ہیںسابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے ہمارے بتایا کہ میرے دور نظامت میں چترال بھر میں پانچ فلٹریشن پلانٹ تھے جس کیلئے زمین مفت فراہم کی تھی،اب ٹی ایم اے کو چاہئے کہ مرمت کر کے ان واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کرے۔

اس سلسلے میں تحصیل میونسپل انتظامیہ کی موقف جاننے کیلئے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر متعلقہ افسر موجود نہیں تھے۔عوامی حلقوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے چترال کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں