کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوار چھومس شروع ہوگیا، بڑی تعداد میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی آمد

بدھ 12 دسمبر 2018 14:40

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوار چھومس شروع ہوگیا ہے جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیرملکی سیاح پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کر طرح دسمبر میں منعقعد ہونے والا کیلاش تہوار روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔ تینوں وادیوں ، رمبور، بریر اور بمبوریت میں کیلاش تہوار جاری ہے جہاں کیلاش قبیلے کے مردو خواتین روایتی رقص پیش کررہے ہیں۔

لڑکے لڑکیاں ، بوڑھے ،جوان اور بچے سب گھر گھر جاکر مذہبی گیت گا رہے ہیں جبکہ معمر خواتین گھر کے دروازے کو اخروٹ سے کٹکھٹا کر خیر و برکت کی دعائیں مانگ رہی ہیں۔ تہوار کے آغاز پرنوجوان پہاڑی کی چوٹی پر جاکر آگ جلاتے ہیں اُدھر کا آگ کا دھواں نکلا اِدھر نوجوان لڑکے لڑکیاں، مرد عورتیں بچے بوڑھے گیت گاتے ہوئے گھروں سے نکل کر جشن مناتے ہیںجو سب جلوس کی شکل میں محتلف راستوں سے گزرتے ہیں اوروادی کے کیلاش کے ہر گھر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

گھر کے مکین آنے والے اس جلو س کے انتظار میں صبح تک ساری رات جاگتے ہیں اور ان کی ضیافت کیلئے کھانا تیار کرتے ہیں بعض لوگ ان کی ضیافت مٹھائی ، خشک اور تازہ پھلوں سے بھی کراتی ہیں۔ چھومس کا تہوار اس ماہ کی 22 تاریح تک جاری رہے گا جسے دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی وادی کیلاش آئے ہوئے ہیں۔ فرانس سے سیاحوں کا ایک گروپ باربرہ کی قیادت میں آیا ہے جو پچھلے پانچ سالوں سے اس جشن کو دیکھنے کیلاش آرہی ہیں ۔

بیلجیم سے آئی ہوئی خاتون سیاح جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے ۔کیلاش کی مخصوص ثقافت اور رسم و رواج دنیا بھر میں مشہور ہے ۔کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والی عرب گل نامی لڑکی نے بتایا کہ کیلاش قبیلے کے لوگ سال میں دو بڑے اور دو چھوٹے تہوار مناتے ہیں جس میں سردیوں کا تہوا ر چھومس بھی شامل ہے جو22 دسمبر تک جاری رہے گا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں