چترال ،پرنسپل ریٹائرڈ مولا نگاہ ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک

اتوار 6 جنوری 2019 14:20

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2019ء) معروف تحقیق کار، شاعر، ادیب استاد الاساتذہ اور کھوار (چترالی زبان) کے انسائکلو پیڈیا پرنسپل ریٹائرڈ مولا نگاہ نگاہ کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔ مولا نگاہ مرحوم نے ایک استاد کی حیثیت سے کئی سکولوں میں فرائض سرانجام دئیے اور انہوں نے سینکڑوں گھروں میں علم کا شمع روشن کیا۔

مولا نگاہ نہ صرف ایک استاد تھے بلکہ وہ ایک محقق بھی تھے انہوں نے چترال کے معروف صوفی شاعر بابا محمد سیار کی فارسی کلام کا اردو میں منظوم ترجمہ کیا جو شرح دیوان سیار کے نام سے مشہور ہے۔ ان کا دوسرا کتاب نقطہ نگاہ جو شعری مجموعہ ہے وہ بھی چھپ چکا ہے۔ ان کا تیسرا کتاب کھوار لغت زیر طباعت ہے۔ مولا نگاہ نگاہ کے پسماندگان میں پانچ بیٹے محبوب الحق سکول ماسٹر، پروفیسر ظہور الحق دانش، احسان الحق پٹواری، منظور الحق ایس ایس ٹی ، مسعود الحق شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ خدا نگاہ پرنسپل کے بھائی اورزار اعجم خان اور صاد ق اللہ صادق کے چچا زاد بھائی تھے۔ مرحوم نے ڈیڑھ سال پہلے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آپریشن کیا تھا اسے پیپھڑے کا کینسر ہوا تھا۔ وہ اس موذی مرض کے ساتھ ڈیڑھ سال تک لڑتا رہا مگر آحر کار اس کا ہمت ہار گیا اور موت غالب آیا۔ ان کا نماز جنازہ پولو گرائونڈ چترال میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی بعد ازاں اسے اپنے گائوں سینگور میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور پاکیزہ مزاج کے مالک تھے وہ ہر ایک سے نہایت خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے ۔ ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں