چترال بائی پاس روڈ پر تین دکانیں جل کر خاکستر، متاثرین کا حکومت سے امداد کی اپیل

منگل 15 جنوری 2019 11:20

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) چترال میں پرانی سبزی منڈی کے قریب بائی پاس روڈ پر دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین دکانیں مکمل طور پر جل کر منہد م ہوگئیںاور لاکھوں روپے کا سامان بھی خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایک متاثرہ دکاندار شکیل نے بتایا کہ رات تقریباً دس بجے آگ لگ گئی جس کی بظاہر وجہ بجلی کی شارٹ سرکٹ ہے ۔ان دکانوں میں میڈیکل سٹور، موبائل فون اور جنر ل سٹو ر کا سامان تھا جن کی قیمیت ستر لاکھ بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ دکانداروں اشرف الدین، رحمت الہی اور رحمت جان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں