چترال میں شدید برف باری، پولیس ہائی الرٹ

اتوار 20 جنوری 2019 17:10

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال(PSP) کی خصوصی ہدایت پر چترال کے تمام تھانوںکو ہائی الرٹ کر دیا گیا ،تاکہ ضلع کے اندر قدرتی آفات کی صورت میں بروقت امداد کی ترسیل ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

چترال میں لنک روڈز جابجا شدید برف باری کی وجہ سے بند ہیں لیکن جہاں جہاں ٹریفک کی تھوڑی بہت آمدورفت ہے وہاں پولیس کے جوان پھنسے ہوئے گاڑیوں کونکال کر ٹریفک بحالی میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ چترال پولیس لائن میں اضافی نفری کو ڈی پی او نے موسم میں بہتری تک ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں