چترال‘ ایون گیس سلنڈرآتشزدگی واقعہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے آٹھ افراد میں سے سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے

اتوار 13 اکتوبر 2019 13:50

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) ایون گیس سلنڈرآتشزدگی واقعہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے آٹھ افراد میں سے سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایون کی فضاء سوگوار،ہنستے بستے خاندان کی یوں بربادی پر اہالیان علاقہ کا سخت افسوس۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ تقریباً ایک ہفتہ قبل چترال کے علاقہ ایون موڑدہ میں شاکر اللہ نامی شخص کے گھر میں شام کے وقت کھانا پکانے کے دوران گھریلو گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے باعث گھر کے آٹھ افراد جن میں بچے بچیان،خواتین بھی شامل تھے بُری طرح جھلس گئے تھے DHQہسپتال چترال کے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا تھا جہان دوران علاج سات افراد جان بحق ہوئے جن میں دو خواتین،ایک مرد ،تین بچیان اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زرائع کے مطابق آ ٹھواں زخمی منظورکی حالت بھی تشویشناک ہے ۔

موڑدہ گائوں جہان یہ واقعہ رونما ہوا تھا متاثرہ گھر کے آس پاس رہنے والے جن لوگوں نے یہ ا ندہناک واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھے تھے اُن پر شدید نفسیاتی اثر پڑی ہے جبکہ بعض گھروں میں گیس سلنڈر کے استعمال پر لوگ اجتناب کرنے لگے ہیں-

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں