چترال اور گردونواح میں5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،عوام خوف زدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے

اتوار 21 جولائی 2013 13:42

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جولائی۔2013ء)چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے۔زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کوچترال شہراورگردونواح میں سحری کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں