چترال،ریشن نالے میں شدید طغیانی، پل ٹوٹ گیا، 80مکانات تباہ

جمعہ 2 اگست 2013 13:30

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اگست۔ 2013ء)چترال کے ریشن نالے میں شدید طعیانی کی وجہ سے کئی رابطہ پل اور سڑکیں سیلاب میں بہہ گئے ، 80مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چترال کے ریشن نالے میں شدید طعیانی کی وجہ سے 80مکانات مکمل طورپرتباہ جبکہ متعدد مساجد سیلاب میں بہہ گئے۔نالے میں شدیدطعیانی کے باعث لوگوں نے پہاڑپرچڑھ کرجان بچائی جبکہ سیلاب کی وجہ سے بجلی کے پول گرنے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ نالے میں شدید طعیانی کی وجہ سے کئی رابطہ پل اور سڑکیں بہہ گئے جس سے بالائی چترال کا ضلعی ہیڈکواٹرسے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں